لاہور(اشرف چودھری/ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالقادر کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق عبدالقادر نے میڈیا میں پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ٹونٹی 20 میچ کیلئے منتخب ٹیم کی سلیکشن پر تنقید کی تھی جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان کی مرضی سے اعلان کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے وضاحتی نوٹس عبدالقادر کو مل چکا ہے اور اگلے ایک دو روز میں انہیں پی سی بی حکام کو واضح کرنا ہوگا کہ انہیں نے ایسا کیوں کیا۔ چیئرمین سلیکشن کمیٹی عبدالقادر نے دبئی سے واپسی پر میڈیا میں بیان دیا تھا کہ کپتان یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف اعلان کردہ ٹیم اپنی مرضی سے منتخب کی ہے لہذا وہ رزلٹ کے ذمہ دار نہیں ہونگے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والا شو کاز نوٹس کا جواب چیئرمین سلیکشن کمیٹی اگلے ایک دو روز میں پی سی بی حکام کو دینگے۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹونٹی 20 میچ میں پاکستان ٹیم نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024