راولپنڈی (آن لائن) پاکستان گولف فیڈریشن کے زیراہتمام منعقدہ چالیسویں پاکستان اوپن گولف چیمپئن شپ پاکستان نیوی کے شبیر اقبال نے 272 سکور کے ساتھ جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی گولف کلب میں منعقدہ چیمپئن شپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاک فوج کے سربراہ و پاکستان گولف فیڈریشن کے صدر جنرل اشفاق پرویز کیانی تھے۔ جنہوں نے چیمپئن شپ کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ چیمپئن شپ کے نتائج کے مطابق ایمچور کیٹیگری میں الحئی نے 300 سکور کیساتھ پہلی پوزیشن، وسیم رانا 301 دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ چیمپئن شپ کو عالمی ویلفیئر ٹرسٹ نے سپانسر کیا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38