لاہور (سپورٹس رپورٹر) اولمپیئن شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں درست سمت میں جا رہی ہے اگر اسی ردھم کو اس نے برقرار رکھا تو اس کے ٹورنامنٹ جیتنے کے امکانات روشن ہیں۔ نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے بتایا کہ سینئر کھلاڑیوں کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ جونیئرز کو بھی ترقی دی جانی چاہئے۔ موجودہ فیڈریشن سے قوم کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں انہوں نے کہا پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنے پول بی میں اول پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ پول بی میں دوم آنے والی ٹیم سے اس کا مقابلہ ہو گا اس پول میں اگر ملائیشیا یا جاپان کی ٹیمیں آ جاتی ہیں تو پاکستان ٹیم کیلئے فائنل کی راہ ہموار ہو جائے گی۔
خطِ غربت کی جانب بڑھتے ایک کروڑ انسانوں کا مستقبل؟۔
Apr 16, 2024