امریکہ جانے سے پہلے دو تین چینلوں نے آصف علی زرداری کا انٹرویو چلایا۔ پی ٹی وی میں مسعود شورش کے زیر اہتمام حالاتِ حاضرہ کا شعبہ اب پرائیویٹ چینلز کا کامیابی سے مقابلہ کر رہا ہے اور روٹین سے ہٹ کر صدر آصف علی زرداری کا دو نوجوانوں نے انٹرویو پیش کیا۔ انوار الحسن اور سعدیہ افضال نے بہت محنت سے سوالات کئے اور بڑوں سے بہتر انٹرویو کیا۔ اقبال نے صحیح کہا تھا ؎
’’جوانوں کو پیروں کا استاد کر‘‘
اور واقعی جوان پیروں پر بازی لے گئے۔ اس سلسلہ میں آصف علی زرداری کے کسی کے انٹرویو سے موازنہ مقصود نہیں ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور ان کی ٹیم نے امریکی صدر بارک اوبامہ اور ان کی ٹیم پر بہت مثبت اثرات مرتب کئے کیونکہ پاکستانی وفد کا دورہ ختم ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس کے سالانہ ڈنر میں امریکی مزاح کے شاندار نمونے پیش کئے گئے۔ ایک دو مثالیں ملاحظہ کریں۔ صدر اوبامہ نے تقریر کرتے ہوئے کہا ’’میرے آئندہ سو روز اتنے کامیاب اور ثمرمند ہونگے کہ میں انہیں 72 دن میں پورا کر لوں گا‘‘۔ سابق نائب صدر ڈک چینی پر فقرے بازی کرتے ہوئے کہا ’’وہ آجکل ایک کتاب لکھ رہے ہیں جس کا عنوان ہے ’’دوستوں کو کس طرح گولی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان سے تفتیش کس انداز میں کرنی چاہئے‘‘ سوائن فلو کے حوالے سے ہلیری کلنٹن پر لاہوری تھیٹر کے انداز میں جگت لگاتے ہوئے کہا ’’جب سے سوائن فلو پھیلا ہے تب سے میں ہلیری کلنٹن کے ’’قریب‘‘ بھی نہیں جاتا کیونکہ وہ فلوریڈا میکسیکو سے ہو کر آئی ہیں‘‘۔