چکوال(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہایئر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب محمد اعظم خان نے چکوال اور گوجر خان کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے مختلف امتحانی مراکز میں طلبا و طالبا ت کے لیے سہولیات بہتر بنانے ، امتحانات کے شفاف انعقاد اور نقل مافیا کے خاتمے کے لیے سخت ہدایات جاری کیں،ان کے ہمراہ ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی شیر احمد ستی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چکوال مہناز اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز جہلم پروفیسر حماد، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی امجد خٹک اور سیکرٹری راولپنڈی بورڈ فہمید بھی تھے۔انہوں نے مختلف کالجز کے دورے بھی کیے، سہولیات کا جائزہ لیا اور پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، وہ طلبا و طالبات سے ان کے تعلیمی اور ذہنی رحجانات اور اسباق کے حوالے سے گفتگو کرتے رہے۔ بعد ازاں یونیورسٹی آف چکوال کے کانفرنس ہال میں ضکع چکو ال اور جہلم کے نئے تعینات والے پرنسپلز کے ساتھ ایک میٹنگ میں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق میرٹ پر ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کی تعیناتی ، محکمہ ہایئر ایجوکیشن پنجاب کے وژن، مشن ، انرولمنٹ بڑھانے اور طلبا و طالبات کی ذہنی استعداد بڑھانے پر زور دیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب محمد اعظم خان کا دورہ چکوال
Mar 12, 2025