لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے رمضان بازاروں، امتحانی مراکز اور پے آرڈرز تقسیم عمل کے جائزہ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب کی تینوں تحصیلوں سانگلہ ہل, شاہکوٹ اور تحصیل ننکانہ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور ڈویڑن نے رمضان بازاروں میں سبزیوں، پھلوں، چکن، چینی و دیگر اسٹالز پر اشیاء کی کوالٹی، نرخنامے اور مختلف سٹالز پر وزن کے پیمانوں کو خصوصی طور پر چیک کیا۔ انہوں نے بازار میں موجود خریداروں اور میڈیا نمائندوں سے بھی بات چیت کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان ماڈل بازاروں میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ بازار انچارجز، مارکیٹ کمیٹی اور ضلعی محکموں کے فوکل پرسنز مصروف عمل ہیں۔ ماڈل بازاروں کے دوروں کا مقصد صد فیصد سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔ کمشنر لاہور نے میٹرک امتحانی مرکز ننکانہ صاحب شہر کا بھی دورہ کیا اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔
کمشنر لاہور کاسانگلہ ہل‘ شاہکوٹ کا دورہ‘رمضان بازاروں کا جائزہ لیا
Mar 12, 2025