کھیلوں کی سرگرمیاں طلبہ کوسپورٹس مین سپرٹ سکھاتی ہیں: حسین محی الدین قادری  

Mar 12, 2025

لاہور(لیڈی رپورٹر ) منہاج یونیورسٹی لاہور میں گزشتہ روز سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔تقریب میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد اور رجسٹرار منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر خرم شہزاد بھی موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں کا طلبہ کی جسمانی و ذہنی صحت میں اہم کردارادا کرتی ہیں اور انہیںسپورٹس مین سپرٹ سکھاتی ہیں۔ڈپٹی چیئرمین نے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات ، اساتذہ اور منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کہا منہاج یونیورسٹی میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کو کھیلوںکی طرف راغب کیا جاتا ہے تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں میںنکھار پیدا کر سکیں۔

مزیدخبریں