حافظ آباد:تجاوزات کیخلاف آپریشن کے بعد ملبہ نہ اٹھایا جاسکا

Mar 12, 2025

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے سنگم میں واقع راجہ چوک میں تجاوزات کو مسمار کئے جانے کے بعد ملبے کے ڈھیر نہ اٹھائے جانے سے ہسپتال روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے لگی اور ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہونے لگے۔ راجہ چوک قریب ملبہ کافی دن سے پڑا ہے جس کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جانے والے مریضوں کے علاوہ ایمبولینس گاڑیوں کو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں لیکن مذکورہ ملبہ کو راستہ سے ہٹانے کیلئے ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیںلائی جارہی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ راجہ چوک کے قریب پڑے ملبہ کو فوری وہاں سے ہٹا کر روڈ کوکلیئر کروایا جائے۔

مزیدخبریں