ننکانہ صاحب:’’نگہبان رمضان‘‘پیکج کی فراہمی کیلئے ڈی سی متحرک 

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت کے مطابق’’ نگہبان رمضان‘‘پیکج کی دہلیزپرفراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد متحرک ہیں،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے تحصیل ننکانہ صاحب ، تحصیل شاہ کوٹ اور تحصیل سانگلہ ہل میں کوالٹی، پیکنگ اور ترسیل کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے گودام اور راشن ترسیل ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کی تینوں تحصیلوں کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور مستحقین کو اپنے ہاتھوں سے رمضان پیکیج حوالے کیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کے ہمراہ اے سی شاہکوٹ اور اے سی سانگلہ ہل سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر رمضان پیکیج ہر صورت مستحق کے گھر کی دہلیز پر دینا ہے۔

ای پیپر دی نیشن