حافظ آباد:بااثر افراد نے گیپکو کے ٹھیکیدار کو اینٹیں ‘ پتھر مار کر قتل کردیا
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد کے نواحی گائوں گاجرانوالی میں بااثر ملزمان نے گیپکو کے ٹھیکیدار کو اینٹیں اور پتھر مار کر قتل کردیا جس کے بعد ملزمان فرارہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اقبال عرف یاسر ولد بشارت جو کہ گیپکو کے ٹھیکدار تھا وہ اکبر علی کی زرعی اراضی میں بجلی کا ٹرانسفارمر لگانے گیا تو وہاںپر فداشاہ وغیرہ جس کا اکبر وغیرہ سے زرعی اراضی کا تنازعہ تھا ۔اس نے اقبال عرف یاسر کو ٹرانسفامر لگانے سے روکا لیکن وہ ٹرانسفارمر لگانے کے لئے پول پرچڑھ گیا۔اس دوران فداشاہ وغیر ہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسے اینٹیں اور پتھر مارنا شروع کردیئے جس سے وہ پول سے زمین پر گر کر شدیدزخمی ہوگیا تو ملزمان نے اس پر زخمی حالت میں بھی پتھر اور اینٹیں برسائیں جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔