شوبز سے تعلق رکھنے والے ستاروں کا گزشتہ روز شہید ہونے والے پاک فضایہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو خراج عقیدت۔ شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے بھی پائلٹ نعمان اکرم کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اداکار فیصل قریشی نے شہید ونگ کمانڈر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ حال ہی میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے فیروز خان نے بھی شہید پائلٹ کی مغفرت کی دعا کی۔ اداکارہ و میزبان وینا ملک نے شہید کی خدمات کو سراہتے ہوئے اور لکھا کہ وِنگ کمانڈر نعمان اکرم(شہید) چاہتے تو طیارے سے نکل کر اپنی جان بچا سکتے تھے لیکن انہوں نے پاکستانی شہریوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اگر نعمان اکرم پیراشوٹ کے ذریعے نکل جاتے تو طیارہ آبپارہ مارکیٹ، سیرینا ہوٹل پاک چائینہ فرینڈ شپ سینٹر پر گِرتا تو کافی جانی نقصان ہوتا۔ شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گلوکار علی ظفر نے شہید کو اصل ہیرو قرار دیا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024