شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں9 مارچ کو ملنے والی نعش کا معمہ رینجرز نے حل کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق نو مارچ کو لانڈھی سے گلا اور ہاتھ کٹی نعش برآمد ہوئی تھی، واقعہ کی تفتیش کا آغاز کیا گیا تو تین روز میں ہی کیس کا معمہ حل ہوگیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق مقتول دانش کو اس کے تین دوستوں نے پیسوں کے تنازعے پر قتل کیا، تینوں ملزمان کو لانڈھی کے علاقے زمان آباد سے گرفتار کیا گیا ہے جن میں فہیم عرف شوٹر،شاویز اور سمیع شامل ہے۔رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں ہی اعتراف جرم کرلیا ہے، ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024