مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے کورونا وائرس کے خوف کے باعث پوری دنیا میں موجود اپنے دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔گزشتہ برس دسمبر میں چین سے منظر عام پر آنے والا خطرناک کورونا وائرس اب تک دنیا کے 123 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 420 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 60 ہزار 314 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں جب کہ 4 ہزار 636 مریض انتقال کر چکے ہیں۔جب کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس کو عالمگیر وبا بھی قرار دے دیا ہے۔پوری دنیا میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے خوف کے باعث ٹوئٹر انتظامیہ نے دنیا بھر میں قائم اپنے تمام دفاتر بند کر دیئے ہیں اور تمام ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل ہانگ کانگ، جاپان اور جنوبی کوریا کے تمام ملازمین کو دفتر نہ آنے اور گھروں میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر کووڈ-19 کے پھیلنے کے خدشے کے باعث تمام دفاتر کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا کہ ملازمین کے معاہدے، کام کرنے کے گھنٹے اور دیگر خدمات کا معاوضہ ویسے ہی دیا جائے گا جیسے دفاتر آنے پر دیا جارہا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38