ایران نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای ای)کو اپنے جوہری پلانٹس کی نگرانی کی اجازت نہ دینے کے فیصلے پر دوبارہ غور کر سکتا ہے۔آئی اے ای اے میں ایران کے سفیر کاظم غریب آبادی نے ایک بیان میں کہا کہ آئی اے ای اے نے اس حقائق کو نظر انداز کیا ہے کہ ایجنسی ہر سال ایرانی جوہری پروگرام سے منسلک مقامات پر 35 سے زائد مشن کو انجام دے رہی تھی۔ایرانی سفیر نے کہا کہ اس طرح نظر انداز کرنے سے ہمیں حیرت اور گہرا دکھ ہوا ہے، اگر اسی طرح کی نگرانی کی اجازت کے لیے آئی اے ای اے نہیں مانے گی تو ایران کے پاس اپنے مفاد میں فیصلے کرنے کا حق ہے۔آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے گذشتہ پیر کو کہا تھا کہ ایران سے بات چیت شروع کرنے کے لئے پہلے اس کے جوہری پلانٹس کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38