مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی ابتر، مسئلے پر مذاکرات ہونے چاہئیں: جرمن وزیرخارجہ
جرمنی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ ان خیالات کااظہار جرمنی کے وزیر خارجہ Heiko Mass نے آج اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بھارتی پائلٹ کی فوری رہائی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ اقدامات دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہونگے۔
جرمنی کےوزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پاکستان کی کوششوں اور افغانستان میں امن و استحکام کی بحالی کےلئے کردار کو سراہا۔
جرمن وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے اپنے تنازعات حل کریں انہوں نے افغانستان میں امن کی بحالی کےلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔