پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہ اورمراعات 83ہزار سےبڑھا کر 2لاکھ کرنے کی تجویز دےدی ، اس وقت ارکان اسمبلی 83ہزار روپے ماہانہ تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہوں میں اضافےکا بل منظوری کیلئے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے۔ بل میں ارکان کی تنخواہ اور مراعات 83ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ڈیلی الاؤنس ایک ہزارسے4 ہزار ، ہاؤس رینٹ 29 سے بڑھا کر 50 ہزار کرنے کی تجویز کیا گیا ہے۔ بل میں یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے اور مہمان نوازی کا ماہانہ الاؤنس 10 ہزار سےبڑھا کر 20ہزار روپے کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔ بل منظوری کے بعد ارکان اسمبلی کوایک لاکھ 92ہزارتنخواہ اور مراعات ملیں گی جبکہ اس وقت ارکان اسمبلی 83 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38