وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30 مارچ کو لاہور سے جناح ایکسپریس چلے گی، وزیر اعظم افتتاح کریں گے۔ ہم ایک نیا شہر آباد کریں گے، وزیر اعظم نے منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ٹریک ٹھیک نہیں وہ پہلے ٹھیک کریں گے، ہم اسٹینڈرڈ ٹریک ڈالنے جا رہے ہیں، ریلوے میں جو بھی نیا ٹریک بچھائیں گے وہ اسٹینڈرڈ ٹریک ہوگا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہم ایک اور نرسنگ اسپتال بنانے جارہے ہیں۔ 4 سال پہلے ہم نے اس کالج کی بنیاد رکھی تھی۔ چیف جسٹس صاحب کا شکریہ، ان کے فیصلے کے بعد تیزی آئی۔ اسپتال پاکستان کا سب سے جدید اسپتال ہوگا۔ نرسنگ ٹریننگ اسپتال کے لیے ٹینڈر الاٹ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نالہ لئی ہمارا اہم پراجیکٹ ہے، منصوبے کا ڈیزائن منتخب کرلیا گیا ہے۔ نالہ لئی کا منصوبہ شہر کا نقشہ بدل دے گا۔ منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے۔ جناح ایکسپریس لاہور سے 30 تاریخ کو چلے گی، وزیر اعظم افتتاح کریں گے۔ ہم ایک نیا شہر آباد کریں گے، وزیر اعظم نے منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا دورہ بڑا کامیاب رہا، سارے تھنک ٹینکز سے ملاقاتیں ہوئیں، اپنے طور پر ایران کی غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی۔ ایم ایل ون پر چین کے ساتھ چیزیں طے ہیں۔ روس اور ایران کے ساتھ بھی منصوبہ کرنے جا رہے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024