سول ہسپتال ما نگا منڈی میں مر یض ایکسرے کی سہولت سے محرو م
ما نگا منڈی (نا مہ نگار) سول ہسپتال ما نگا منڈی میں مر یض کئی ماہ سے ایکسرے کی سہولت سے محرو م۔ایمر جنسی مر یضوں کو شدید مشکلات کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے۔مریضو ںکے مطا بق پہلے ہسپتال انتظامیہ ایکسرے فلمیں نہ ہو نے کا بہا نہ کر رہی تھی۔مریضوں کے اصرار پر محکمہ صحت نے مذکو رہ ہسپتال کو ایکسرے فلمیں بھی مہیا کر دیں ہیں۔اس کے با وجود ڈاکٹر مسلسل کئی دنوں سے کیمیکل نہ ہونے کا بہا نہ بنا رہا ہے اور مریضوں کو اگلے دن آکر ایکسرے بنوانے کا کہہ رہا ہے۔ما نگا منڈی کی مختلف تنظیموں کے رہنما ئو ں ڈاکٹر حنیف، شیخ اشرف، اصغر علی عرف پپو سنیا را،ضیا ء احمد چشتی اور خالد نے اعلیٰ حکام سے سول ہسپتال میں ایکسرے کی فوری سہولت مہیا کرنے کا مطا لبہ کیا ہے۔