تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی :سہیل شفقات
ما نگا منڈی (نامہ نگار) تعلیم کے بغیر آج تک کسی قوم نے ترقی نہیں کی۔علم نو ر ہے جبکہ جا ہلیت اندھیرا ہے۔انسان کو فرشتوں پر فضیلت علم کی وجہ سے ہے۔ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی میجر جنرل(ر) اور سابق ایم ڈی پاسکو سہیل شفقات نے ایجو کیٹر سکول سسٹم مانگا منڈی میںسالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر شر کا سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت بھی ضروری ہے۔تاکہ یہی بچے معاشرے کے مفید شہری اور محب وطن بن سکیں۔استاد اور والدین دونوں اس ضمن میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں تو یہ مشکل نہیں ہے۔جلسہ میں طلبا، اساتذہ، والد ین اور معززین علا قہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس مو قع پر بچوں نے سبق آمو ز ٹیبلوپیش کیے۔جسے شر کا نے بڑا سراہا سکول کے ڈائر یکٹر سردار عا قل عمر نے بھی خطاب کیا۔مہما ن خصوصی سہیل شفقات نے سکول میں نما یا ں کا رکر دگی دکھا نے والے طلبا اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر سردار عا قل عمر اور سردار عا دل عمر نے سکول کی مذید بہتری کیلئے اپنی اپنی تجا ویز پیش کیں۔