صوبہ بھرمیں 24گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں14افراد ہلاک
لاہور(نامہ نگار)صوبہ بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران931ٹریفک حادثات میں 14افراد ہلاک جبکہ 1083زخمی ہوئے ہیں۔ ان ٹریفک حادثات میں430ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 25 مسافر 520اور147پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔جن میں صوبائی دارالحکومت لاہور 224متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد83حادثات میں95متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 53حادثات میں56متاثرین کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل 1097 متاثرین میں844مرد اور253خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں193فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور603افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ301زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں736موٹر سائیکلز،126آٹو رکشے،101موٹر کاریں، 60وین17 مسافر بسیں،30ٹرک اور112دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔