کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس میں کیری پرمٹ استعمال نہیں ہوگا: جوڈیشل ونگ کے اجلاس میں فیصلہ
لاہور ( سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیر صدارت جوڈیشل ونگ کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل عدنان اولکھ اور ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل بلال الیاس سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کیری کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ کیا۔ فضیل اصغر نے کہا کہ کیری پرمٹ کا الگ سے اجازت نامہ لینا ضروری نہیں ہوگا، کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس ہی کیری پرمٹ بھی استعمال میں ہوگا۔