کتاب اورقلم مسلم قوم کی پہچان ہے :علامہ راغب حسین
لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ کتاب اورقلم مسلم قوم کی پہچان ہے جبکہ گالی اور گولی کے کلچرسے شدت پسندی اوردہشت گردی نے جنم لیا۔ دہشت گردوںکیخلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچایا جائے۔اوردہشت گروں کی معاونت کرنیوالے اداروں کے خلاف کریک ڈائون تیز کیاجائے۔تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں ملکی مفاد کوسرفہرست رکھیں۔بھارت فورسز کے مقبوضہ کشمیر میںنہتے کشمیریوںپرانسانیت سوزمظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے عالمی برادری مسئلہ کشمیرجلدحل کرائے۔قو م کوغیراخلاقی اغیار کے ثقافتی حملوں سے بھی بچایاجائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ کے 66 ویں سالانہ جلسہ عام بسلسلہ دستار فضلیت وتقسیم اسناد کے موقع پر شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔جلسہ عام میںمنظورکی گئی قراردادوں میں مطالبہ کیاگیا کہ مدارس دینیہ معاشرے میں فروغ تعلیم اوراشاعت دین کااہم ذریعہ ہیں۔دوسری قرار دادبھارت کی جانب سے دراندازی کیخلاف پاک فوج کے حق میں قرار داد منظورہوئی اورحسن صدیقی کوخراج تحسین کرتے ہوئے سول ایواڑدینے کامطالبہ کیا گیا۔66ویں سالانہ جلسہ دستار فضلیت پر125سے زائد فارغ التحصیل،علماء کرام،مفتیان عظام،حفاظ کرام ،قراء حضرات، 75پوزیشن ہورلڈز میں اسناد ،شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے گئے۔جلسہ دستار فضلیت سے مرکزی جماعت اہل سنت کے سربراہ پیر سید عرفان شاہ مشہدی،پیر محمداکرام جان الاہزری، عظیم مذہبی سکالر وخطیب داتا دربار مفتی محمدرمضا ن سیالوی،پیر میاں محمد حنفی سیفی، مولانا بشارت شازلی،پروفیسر ارشد اقبال نعیمی،مولانا محمدعلی نقشبندی،مولانا قاری محمدعبداللہ ثاقب ، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ دیگر مذہبی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ سربراہ تحفظ ناموس رسالت محاذ وناظم اعلیٰ صاحبزاد پیر رضائے مصطفی نقشبندی،مفتی عبدالعلیم سیالوی،شیخ الحدیث مفتی انورالقادری،شیخ الحدیب مولانا غلا م نصیر الدین چشتی،مولانا محبوب احمد،اشرف جمال حاجی امداد اللہ نعیمی،پروفیسر لیاقت علی صدیقی،ڈاکٹرحسیب قادری ‘نعمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی ،صوبائی ،ضلعی عہدیداروں،بزم نعیمیہ کے جملہ ذمہ داران سمیت ملک بھر سے علماء کرام ،مشائخ عظام سمیت ہزاوں افراد نے شرکت کی۔