کرپٹ ٹولے کا مسئلہ علاج نہیں ملک سے فرار ہوناہے:بشارت جسپال
لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ پنجاب میں 10سال ن لیگ کی حکومت تھی نواز شریف کسی بھی ماڈل ہسپتال کا نام بتا کر وہاں علاج کیلئے شفٹ ہو جائیں،پنجاب حکومت نے تو خط لکھ کر انہیں یہ سہولت فراہم کرنیکی یقین دہانی کرا دی ہے۔کرپٹ ٹولے کا مسئلہ علاج نہیں بلکہ علاج کے بہانے ملک سے فرار ہوناہے۔یہ ملک چوروں ،لٹیروں، جاگیرداروں، وڈیروں کیلئے نہیں بنا بلکہ اس ملک کے تمام مسائل پر غریب پاکستانی عوام کا پورا حق ہے۔