وزیر قانون راجہ بشارت سے مذاکرات ایپکا نے آج کا دھرنا مؤخر کر دیا
لاہور ( سپیشل رپورٹر) مرکزی صدر ایپکا پاکستان حاجی محمد ارشاد چوہدری کی قیادت میں ایپکا وفد راجہ محمدبشارت وزیر قانون پنجاب سے کامیاب مذاکرات کے بعد 12 مارچ کا ایپکا دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان۔13 مارچ کو دوبارہ مذاکرات پر اتفاق۔منسٹر زکوۃ اور منسٹرانفارمیشن بھی شرکت کریں گے۔حاجی محمد ارشاد نے عملی اقدامات پر زور دیا اور راجہ بشارت وزیر قانون کاتعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا اور سرحدوں پر کشیدگی کے پیش نظر دھرنا مؤخر کرنے کا با ضابطہ اعلان کیا وفد میں منیر قصوری، چودھری تصور اور چودھری مشتاق بھی شامل تھے۔