پنجاب یونیورسٹی میںبین الاقوامی ویب آف سائنس کانفرنس کا انعقاد
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سنٹر آف ایکسیلنس ان مالیکولر بیالوجی میں ایڈوانسمنٹ ان لائف سائنسز اور کانگریس آف مالیکولر بائیالوجی کے اشتراک سے بین الاقوامی ویب آف سائنس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا افتتاح معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے کیا۔ کانفرنس میں ڈائریکٹر طیب پروفیسر ڈاکٹر طیب حسنین، پروفیسر ڈاکٹر ادریس احمد ناصر، کلاری ویٹ اینالیٹکس سے غیر ملکی سکالرز اور ملک بھر سے سو سے زائد یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طیب حسنین نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد سائنسدانوں، محققین اور جرنل ایڈیٹرز کے ساتھ اپنی تحقیقات کی اشاعت کے لئے نئے اور بہترین ذرائع اور طریقوں پر رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ تاکہ پاکستانی سکالرز ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹ سکیں اور اپنی تحقیقات بہترین پلیٹ فارم پر شائع کرا سکیں ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ گلوبل ہائیر ایجوکیشن کی 23 سو ملین ڈالر کی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ نامناسب ہے اور ایسی کانفرنس سے پاکستان کے ابھرتے ہوئے سائنسدانوں کوکردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کلاریویٹ اینالیٹکس نے پہلی مرتبہ پاکستان میں ایسی کانفرنس میں شرکت کی ہے۔