اولیاء کرام نے ایثار اور خدمت کیلئے دین پھیلایا: ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرات میاں حسین زنجانیو حضرت یعقوب حسین زنجانی، المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علیشاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اولیاء کرام نے ایثار، مخلوق کی خدمت اور فروغ علم سے دین پھیلایا اسلام کو برصغیر کے گوشے گوشے میںپہنچانے کیلئے اولیاء کرام کی خدمات لازوال ہیں اللہ کے نیک بندے اس خطے کیلئے نعمت ہیں دین کی ترویج اشاعت کیلئے انہوں نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اللہ تعالیٰ نے انعام کے طور پر ان عزت اور اکرام سے نوازا ہے اولیاء کرام نے انسانیت کی خدمت کا درس دیا اور عملی طور پر ثابت بھی کرکے دکھایا اپنے عمل سے انہوں نے دنیا اور سنوارا اورعام لوگوں کی رہنمائی کا فریضہ بھی انجام دیا وہ الل کے سچے دوست ہیں۔