کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان موجود ہے۔
منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 12 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار 937 پوائنٹس پر ٹریڈ پہنچ گیا تھا۔اسٹاک مارکیٹ میں جلد ہی کاروبار منفی زون میں بھی ٹریڈ کرتا دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 27 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔رپورٹ فائل ہوتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 81 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا تھا اور 100 انڈیکس 39 ہزار 5 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,697,570 شیئرز کی لین دین ہوئی جن کی مالیت پاکستانی روپوں میں 124,453,904 بنتی ہے۔گزشتہ روز کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو کاروبار کا اختتام 26 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پیر کو بھی کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا اور ابتدائی 3 گھٹے تک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی تاہم دوپہر 12 بجے کے بعد مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی تھی۔
گزشتہ روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 115 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا تھا ۔تاہم مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا۔اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر منفی رجحان کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور مثبت زون میں ٹریڈ کرتی مارکیٹ ایک بار پھر زوال کی جانب گامزن ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ حکومت ختم ہونے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے آتے ہی اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی رہے تاہم نئے کی آمد کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ بہتر ہونا شروع ہوئی تھی۔گزشتہ 3 ہفتے کے دوران ایک بار پھر کاروبار منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کینیڈین وفد نے دورہ کیا اور روایتی گھنٹی بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔ کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے کاروبار کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر کینیڈیئن وفد نے کہا کہ پاکستان آنے کا مقصد تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔