ہائیکورٹ نے سرگودھا سے سابق لیگی ایم پی اے رضوان گل کو جعلی ڈگری کیس سے بری کردیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے سرگودھا سے سابق رکن پنجاب اسمبلی رضوان گل کو جعلی ڈگری کے الزام سے بری کر دیا۔ دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی۔ اپیل میں رضوان گل نے اپنی تین برس کی قید کی سزا کو چیلنج کیا۔ رضوران گل کے وکیل نے نشاندہی کی کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی کی پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری لی جو جعلی نہیں ہے۔ سرگودھا کی مقامی عدالت نے جعلی ڈگری کے الزام میں حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔