آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع ،25مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم
لاہور ( این این آئی) احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں اور غیر قانونی سرمایہ کاری کے حوالے سے کیسز میں سابق چیئرمین مستروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کرتے ہوئے 25مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ احتساب عدالت میں آصف ہاشمی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں اور غیر قانونی سرمایہ کاری کے حوالے سے کیسسز کی سماعت ہوئی ۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے آصف ہاشمی کے متعلق تفتیشی رپورٹ پیش کی گئی۔عدالت نے آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی۔