کشمیریوں کا جنیوا میں پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے صدردفترکے باہراحتجاجی مظاہرہ
کشمیریوں نے جنیوا میں پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے صدردفترکے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاہے۔مظاہرے کے شرکاء نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کشمیر کے مسئلے کے حل سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت طاقت کااندھادھنداستعمال کرکے کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبانہیں سکتا۔انہوں نے بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کی بھی مذمت کی۔مظاہرین نے آزادی کے حق میں اوربھارت کے خلاف نعرے لگائے۔