کیپٹل سمارٹ سٹی پولو کپ 2019ء آج سے شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کیپٹل سمارٹ سٹی پولو کپ 2019ء آج سے شروع ہو رہا ہے۔آٹھ گول کے اس ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں ایف جی پولو ٹیم/ماسٹر پینٹس، ڈی سی سی /ارٹیما میڈیکل، بی بی جے اور ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں شامل ہیں جو ایک دوسرے کے خلاف میچز کھیلیں گی۔ 12 مارچ 2019 بروز منگل کو پہلا میچ ایف جی پولو ٹیم/ماسٹر پینٹس کا مقابلہ بی بی جے پائپس سے، ڈی سی سی /ارٹیما میڈیکل کا مقابلہ ماسٹر پینٹس بلیک سے ہوگا۔ 17 مارچ بروز اتوار فائنل کھیلا جائے گا۔