عمران خان مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں: جاوید لطیف
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ( ن )کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کی اطلاعات ونشریات کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین میاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقتدار میں آ کر صرف چہرے بدلے ہیں نظام نہیں بدل سکے ان کے تکبر اور غرور کی وجہ سے ملک دن بدن مسائل اور عوام مشکلات کا شکار ہو رہے ریاست مدینہ کا نام لیکر قوم کے جذبات سے کھیلا گیا ہے عمران خان ملک میں مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں محمد پرویزکی طرف سے 23 مارچ ریلی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹی صدر میاں منور اقبال ، سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی ،ملک پرویز اقبال ، حاجی یعقوب بگا،رانا اشرف خان،ملک عرفان اسلام،سید واجد بخاری، عظیم جاوید، قذافی بھٹی،خالد مغل،حاجی میاں عبدالرشید،حبیب الرحمن انصاری، میاںتنویر احمد، میاںذیشان پرویز، رانا مہران فیاض ودیگربھی موجودتھے انہوںنے کہاکہ نے کہا کہ نواز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات پر حکمران سخت پریشان ہیں میں ان کو بتانا چاہتا ہوں یہ ملاقات غیر سیاسی ہے ہمارا کسی بھی جماعت کے ساتھ الحاق نہیں ہو رہا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سیاسی معاشی اور معاشرتی ویژن رکھنے والی سیاسی جماعت ہے اپنے دور اقتدار میں ہم نے عوام اور ملک کی بہتری کے لیے اقدامات کیے۔