مربوط معاشی پالیسی کا سہرا حکومت کے سر ہے: ملک اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ملک محمد اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی انڈسٹریل پالیسیوں سے صنعتی ترقی میں نہ صرف اضافہ ہورہا ہے بلکہ بے روزگار افراد کو روزگار کے مزید مواقع ملنا شرو ع ہوگئے ہیںایک طویل عرصہ کے بعد مربوط معاشی پالیسی مرتب کی گئی ہے جس کا سہرہ موجودہ حکومت کے سر ہے، حکومت صنعتوں کی سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھے تاکہ صنعتی ترقی کے ذریعے درآمدات اور برآمدات میں توازن قائم کیا جاسکے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے معاشی پلان پر بے جا تنقید کی بجائے اپوزیشن جماعتیں اپنا مربوط موقف پیش کریں معیشت پر سیاست نہیں کی جاسکتی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اکنامک جوائنٹ ایکشن کا اظہار قابل غور ہے جس کا حکومت نے خیر مقدم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ کو ماضی میں جن سہولتوں سے محروم رکھا گیا وہ تمام مراعات موجودہ حکومت فراہم کررہی ہے یہی وجہ ہے صنعتی سیکٹر روز بروز ترقی کرتا دکھائی دے رہا ہے۔