جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی میں غفلت برداشت نہیں کریں گے: محمد نوید
واربرٹن(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ محمد نوید نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ ملزموں کی گرفتاری میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی وہ رات گئے اچانک تھانہ واربرٹن کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے ایس ایچ او واربرٹن محمد افتخار جوئیہ کو ہدایت کی کہ وہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ ملزموں کے گرد گھیرا تنگ کر یں اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی تیز کریں۔ انہوں نے واربرٹن سٹی پریس کلب کے عہدیداروں، قائم مقام صدر غلام مصطفیٰ تبسم، جنرل سیکرٹری محمد افضل سندھو، چیئرمین حاجی طاہر یعقوب، پرویز احمد، رائے عنصر علی، ملک عثمان افضل اور دیگر سے بھی ملاقات کی اور پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کی۔