پنچائیت کمیٹی کے انتخابات‘ کرنیلیس عمانوایل چیئرمین‘ پاسٹر اسلم سوہن جنرل سیکرٹری منتخب
ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت)ینگسن پنچائیت کمیٹی ینگسن آباد کے انتخابات مکمل کرنیلیس عمانوایل چیئر مین جبکہ پاسٹر اسلم سوہن جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ینگسن آباد کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ینگسن پنچائیت کمیٹی بنائی گئی جس کے عہدیداران کا متفقہ طور پر چنائو عمل میں لایا گیا جس کے مطابق چیئرمین کرنیلیس عمانوایل وائس چیئر مین، اسلم شرف جنرل سیکرٹری ، پاسٹر اسلم سوہن جوائنٹ سیکرٹری ، ماسٹر صادق مسیح خزانچی ، پاسٹر مقصود الحق انفارمیشن سیکرٹری ، چارلس جوزف نشرو اشاعت سیکرٹری، سرفراز بالکن متفقہ طور پر منتخب ہو گئے نو منتخب عہدیداران کوتمام مسیحی برادری نے مبارکباد پیش کی۔