حکومت ملکی ترقی کے لئے کوشاں ہے: منعم ضیاء سندھو
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں سماجی بہتری اور معاشرتی اصلاح کے تمام پہلوئوں پر کام کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ ملک سے اسٹریم ازم کا خاتمہ تیزی سے ہوتا دکھائی دے رہا ہے ماضی کے حکمرانوں نے شدت پسندی کے رجحانات کے خاتمہ پر کوئی توجہ نہیں دی اور فقط بیان بازی تک محدود رہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار کالعدم تنظیموں کے تمام امور کو پوری طرح مانیٹر کرنے اور انہیں مکمل طو رپر غیر فنکشنل کرنے کی طرف توجہ دے رہی ہے۔