حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے: نوشیر مان
فیروزوٹواں(نامہ نگار) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری نوشیر مان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور اس پر کوئی سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا، ملک کا مال کھانے والوں کا آخری ٹھکانہ صرف جیل ہے اوران سے عوام کی لوٹی ہوئی پائی پائی وصول کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے یہاں میڈیا کے نمائندوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی زندگیوں میں تبدیلی اور بہتری لانے کے لئے بہت سے منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔