بلاول بھٹو قوم کو متحد کرنے کے لئے کوشاں ہیں: خالق عزیز
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پوری قوم کو متحد کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور سب کو اکٹھا ہونے پر زور دے رہے ہیں لیکن موجودہ حکومت کرپشن کارڈ استعمال کر کے مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے پیپلز پارٹی ماضی میں مرعوب ہوئی اور نہ ہی آئندہ کسی انتقامی کاروائی سے ڈرے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آئین و قانون کی پاسداری نہیں کر رہی جس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے اپوزیشن جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بنانا جمہوریت اور ملکی استحکام کوسبوتاژ کرنے کی کوشش ہے لیکن پیپلز پارٹی نااہلوں کو جمہوریت سے کھلواڑ نہیں کرنے دے گی حکومت ملک کو مسائل سے نکالنے کی بجائے مزید بحرانوںسے دوچار کر رہی ہے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو کر حکومت کو غیر آئینی اقدامات سے روکنے کے لئے فعال کردار ادا کریں۔