پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے: اسلم بلوچ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ،محمد شفیق خان، سیٹھ محمد عظیم،چودھری ماجد منظور کاہلوں،چودھری ارشد چھرا، چودھری شہزاد علی ورک،محمد اسحق مٹھو، شیخ عبدالحمید ، قاسم خان بلوچ نے کہا ہے کہ مودی کا جنگی جنون صرف الیکشن میں کامیابی کیلئے ہے افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ثابت کردیا کہ ملک پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دینگے وطن عزیز پاکستان کے دشمن طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن پاکستان کی غیور عوام نے اندرونی و بیرونی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے افواج پاکستان کے ہاتھ مضبوط کرکے ثابت کردیا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے وطن عزیز پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔ پوری قوم کو افواج پاکستان پر مکمل اعتماد ہے اور کسی بھی مشکل گھڑی سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اور قوم ایک پیج پر ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان رہنمائوںنے کہاکہ پاک بھارت کشیدگی کا بہترین حل مقبوضہ کشمیر کی آزادی ہے ، اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہوگا۔