پراپرٹی کاروبار مارکیٹ پرائس پر وفاق اور صوبے ایک فیصد ٹیکس لیں: محمد رفیق
لاہور (پ ر) میجر ریٹائرڈ محمد رفیق حسرت صدر فیڈریشن آف رئیلرز پاکستان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھربوں روپے کی رائل اسٹیٹ انڈسٹری کو بچانے کیلئے حکومت فوری طور پر فیئر مارکیٹ پر پراپرٹی کی خرید وفروخت کا اعلان کرے جس پر وفاقی اور تمام صوبے ایک ایک فیصد ٹیکس وصول کریں انہوں نے وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لاکھوں لوگوں کاروبار اور کروڑوں لوگوں کی انویسٹمنٹ کو تحفظ دینے کیلئے بجٹ میں ریفارمز کا اعلان کیا جائے پاکستان میں پراپرٹی کی ٹرانسفر پر دنیا میں سب سے زیادہٹیکس لاگو ہیں جس سے کارروبار ختم ہو رہا ہے 15 اپریل 2018ء کو فیئر مارکیٹ پرائس پر کاروبار کا فارمولا پیش کیا گیا اسکو فوری نافذ کیا جائے ۔