پاکستان جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھائے: سفیر یورپی یونین
لاہور (سٹاف رپورٹر)یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر جین فرانکس نے کہا ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھانا چاہیے یورپی منڈیوں تک رسائی غیر معمولی موقع ہے جس سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے پاکستان کی خواتین بہت با صلاحیت ہیں انہیں ورک فورس کا حصہ بنانا چاہیے خواتین کیلئے مزید مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے ملکی ترقی میں خواتین کا کردار بہت اہم ہوتا ہے وہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر چیئر مین ٹیو ٹاو سیکرٹری انڈسٹر ندیم الرحمان نے کہا کہ خواتین کو فنی تربیت فراہم کر کے ملک کو معاشی طور مضبوط کیا جا سکتا ہے اور ہم نے اس کیلئے متعدد عملی اقدامات کئے ہیں ٹیوٹا پنجاب تیس ہزار کے قریب طالبات کو 20مختلف ٹریڈ میں تربیت فراہم کر رہا ہے تقریب میں ناصرہ جاوید اقبال ٹیوٹا بورڈ ممبرز ریحان نسیم بریرا ،رحمت اللہ جاوید،نیوٹک اور جیزکے نمائندوں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی سی او اوٹیوٹا اختر عباس بھروانہ نے کہا کہ ٹیوٹا جدید تقاضوں اورانڈسٹری کی ڈیمانڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے کورسز کروا رہا ہے۔