سوئی ناردرن گیس کا احسن اقدام صارفین کے نقصان کا ازالہ کرنے کا فیصلہ
لاہور(پ ر) وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق سوئی ناردرن گیس کی جانب سے کمپنی کے تمام ریجنز میں صارفین کے گیس بلز پر عائد کردہ پریشر فیکٹر کی تصدیق کا سلسلہ جاری ہے۔ سوئی ناردرن کی جانب سے اب تک مجموعی طورپر 11,266ایسے صارفین کی نشاندہی ہوچکی ہے جن کا سائٹ پریشر بل کردہ پریشر سے کم تھا۔اس تناظر میں آج سوئی ناردرن گیس نے جولائی 2018ء سے فروری 2019ء کے عرصے کے لیے 50.188ملین روپے کے ریفنڈ/ایڈجسٹمنٹ کو پراسس کردیا ہے جو کہ ان صارفین کے آئندہ بلز میں ظاہر ہوگا۔