سیلاب متاثرین کو خوراک کی فراہمی کیلئے یوفون کا ہلال احمر پاکستان سے اشتراک
لاہور(پ ر) 2019۔ پاکستانی موبائل فون کمپنی یوفون نے بلوچستان میں سیلاب اور برفباری سے متاثرین کی امداد کے لئے ہلال احمر پاکستان کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ ہلال احمر پاکستان انٹرنیشنل ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ موومنٹ کا رکن ہے۔ دونوں ادارے متاثرہ علاقوں میں خوراک تقسیم کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ بلوچستان میں حالیہ سیلاب سے اب تک 13 افراد جاں حق جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں، ایک ہزار سے زائد خاندانوں کے روزگار تباہ ہوگئے ہیں جبکہ تقریبا 2 ہزار عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ یوفون پاکستانی عوام کو نیٹ ورک کی سہولیات اور مشکل گھڑی میں قدرتی آفات سے نمٹنے میں تعاون کی فراہمی کے ساتھ پیش پیش رہا ہے۔اس ضمن میں پشین، خضدار، چاغی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، زیارت اور لورالائی میں خوراک کے پیکٹ تقسیم کئے جائیں گے۔