رواں سال قرضوں سمیت غیر ملکی امداد میں 61 فیصد کمی واقع ہوئی: محکمہ معاشی امور
اسلام آباد( آن لائن )محکمہ معاشی امورکی جانب سے جارہ کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران قرضوں سمیت غیر ملکی امداد میں گزشتہ برس کے 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 61 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، یوں 6 ماہ میں ہونے والی ادائیگیاں بجٹ میں لگائے گئے اندازوں کا محض 21 فیصد ہیں ۔اعدادو شمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں اب تک پاکستان کو کمرشل قرضوں کی مد میں 50 کروڑ ڈالر ہی موصول ہوسکے ہیں جس میں 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر دبئی بینک، 2 کروڑ ڈالر نور بینک، 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سوئس بینک اے جی، یونائیٹڈ بینک لمیٹیڈ اور الائیڈ بینک لمیٹیڈ سے موصول ہوئے۔