بلاول کی مدبرانہ سوچ قابل قدر ہے: مریم نواز والد کی عیادت پر اظہار تشکر
لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ میں بلاول بھٹو کی بہت شکر گزار ہوں ان کی فکرمندانہ اور مدبرانہ سوچ قابل قدر ہے۔ بلاول بھٹو کیلئے دعا گو ہوں اللہ آپ کو سلامت رکھے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نوازشریف کی عیادت کرکے انسانی اقدار اور معاشرتی روایات کی ترجمانی کی ہے۔ حکومت نوازشریف کے علاج میں مجرمانہ تاخیر کی ذمہ دار ہے۔