بلاول بھٹو کی کوٹ لکھپت جیل آمد، راستوں کو پارٹی پرچموں بینرز سے سجا دیا گیا، گاڑیوں پر گل پاشی گھوڑا ڈانس، کارکنوں کا رقص
لاہور(نامہ نگار) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوٹ لکھپت جیل آمد کے موقع پر پیکو روڈ سے جیل تک آنے جانے والے راستوں کو پارٹی پرچموں، بینرز، بلاول بھٹو اور دیگر رہنماؤں کی تصاویر پر مبنی فلیکس کے ساتھ سجایا گیا تھا۔ جبکہ بلاول بھٹو کی کوٹ لکھپت آمد کے موقع پر گھوڑا ڈانس بھی پیش کیا گیا۔ جب بلاول بھٹو کا قافلہ جیل کے باہر پہنچا، تو ان کی گاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ بلاول بھٹو کی آمد سے پہلے اور آمد کے موقع پر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد پارٹی ترانوں پر رقص کرتی رہی۔