نواز شریف کی ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست پھر دائر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ کیس میں درخواست ضمانت کی جلد سماعت کے لیے ایک بار پھر سپریم کورٹ میں نئی متفرق درخواست دائرکردی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست ضمانت کی 6 مارچ کو سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی تاہم اسے مسترد کردیا گیا تھا لیکن استدعا ہے کہ معاملے کی نزاکت اور بگڑتی صحت کے سبب کیس کو رواں ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے چیف جسٹس آصف سعید خان نے نواز شریف کی جلد سماعت کی پہلی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ ضمانت کی درخواست باری آنے پر ہی سماعت کیلئے مقرر کی جائے گی۔