جماعۃ الدعوۃ کے تحویل میں لئے مدارس چلانے کیلئے 82 کروڑ کی رقم درکار
لاہور(خصوصی نامہ نگار )کالعدم جماعتہ الدعوۃ کے حکومتی تحویل میں لئے گئے 160دینی مدارس کے اخراجات کی رپورٹ سامنے آ گئی، ٍ مدارس کا نظام جاری رکھنے کے لئے 81کروڑ77لاکھ78ہزار774روپے کی فوری ضرورت ،یہ بوجھ مستقل بنیادوں پر مالی مشکلات سے دوچار حکومت پنجاب کو خود برداشت کرنا پڑے گااور آنے والے دنوں میںیہ رقم مزید بڑھے گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف سمیت دیگرسرکاری محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر مرتب کی گئی رپورٹ محکمہ ایوان وزیر اعلی کو پیش کر دی گیئی ہے ۔جس میں قرار دیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میںضلعی انتظامیہ کی وساطت سے نوٹیفیکیشن جاری کرانے کے بعدمحکمہ اوقاف پنجاب نے اپنے زونل ایڈمنسٹریٹرز اور سرکل منیجرز کی وساطت سے 160 مدارس کا نظام سنبھال تو لیا ہے ۔تاہم محکمہ اوقاف کے پاس مستقل بنیادوں پرن کا نظام چلانے کے لئے مالی و انتظامی حوالوں سے استعداد نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلع شیخوپورہ کے12مدارس کیلئے 17 کروڑ 25 لاکھ 73 ہزار 664 روپے، اورضلع لاہور کے 11مدارس کے لئے 10کروڑ3لاکھ32ہزار روپے درکار ہیں۔ لاہور کے ان مدارس میں جماعتہ الدعوۃ کے مرکز جامعہ القادسیہ چوک چوبرجی کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔