احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار، مصدقہ نقل لگانے کی ہدایت
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھا اور درخواست کے ساتھ مصدقہ نقول لگانے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہرہ علی اکبر نقوی نے احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی ہائیکورٹ آفس نے مطلوبہ دستاویزات درخواست کا حصہ نہ ہونے پر اس پر اعتراض لگایا ہ ائیکورٹ نے آفس اعتراض کو برقرار رکھا اور مطلوبہ دستاویزات کو درخواست کا حصہ بنانے کی ہدایت کی درخواست میں بتایا گیا کہ احسن اقبال نے اپنی یقین دہانی سے ا نحراف کیا اور عدلیہ روشن کو برقرار رکھا ہے۔ تنظیم کیخلاف توہین عدالت کی کاررائی کی جائے۔