ہائیکورٹ: ضمانت مسترد ہونے پر مدعی اور ملزم پارٹی گتھم گتھا، تھپڑوں، گھونسوں کا آزادانہ استعمال
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ضمانت مسترد ہونے پر مدعی اور ملزم پارٹی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر ملزم اعجاز نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اسی دوران مدعی اور ملزم پارٹی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ دونوں فریقوں کی جانب سے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کا آزدانہ استعمال کیا گیا، جس سے موقع پر موجودسائلین اور وکلاء خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔ پولیس نے ملزم اعجاز اور ہنگامہ آرائی کرنے والے مدعیوں کو حراست میں لے لیا۔